Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • ایران اور روس کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا تیرہواں اجلاس تہران میں شروع

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشہ کا تیرہواں اجلاس آج اتوار کے روز تہران میں شروع ہو گیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب وزیر مہدی محتشمی اور روس کی اقتصادی ترقی کے ایشیا، امریکہ اور لاطینی امریکہ کے شعبے کی نائب سربراہ " نائلا چرنی کوا "اس کمیشن کی صدارت کر رہے ہیں۔ اس کمیشن میں دونوں ملکوں کے نمائندے پانچ تخصصی کمیٹیوں میں بینکاری، مالی اور سرمایہ کاری، صنعت، معدنیات و تجارت، توانائی، ٹرانسپورٹ ، مواصلات اور عمومی کمیٹی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔تہران آنے والے روسی وفد میں وزارت خانوں، اداروں اور نجی کمپنیوں کے بہت سے نمائدے شامل ہیں۔ اس کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر منگل تیرہ دسمبر کو "ایران اور روس کے اقتصادی تعاون کے نقشہ راہ کی دستاویز" پر اس کمیشن کے سربراہوں کی حیثیت سے روس کے وزیر توانائی الیگزینڈر نوواک اور ایران کے وزیر مواصلات اور ٹیکنالوجی محمود واعظی کی موجودگی میں دستخط کیے جائیں گے۔

ٹیگس