آستانہ میں ایران اور روس کے درمیان بحران شام کے بارے میں مذاکرات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i268921-آستانہ_میں_ایران_اور_روس_کے_درمیان_بحران_شام_کے_بارے_میں_مذاکرات
ایران اور روس نے ایک بار پھر شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۵ Asia/Tehran
  • آستانہ میں ایران اور روس کے درمیان بحران شام کے بارے میں مذاکرات

ایران اور روس نے ایک بار پھر شام کے بحران کے سیاسی حل کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

بحران شام کے سیاسی حل کے بارے میں ایران اور روس کے درمیان آستانہ میں دوسرے دور کے مذاکرات ہوئے۔ اس سے قبل ہفتے کے روز ایران اور روس کے نمائندہ وفود کے درمیان دو بارمذاکرات ہوئے۔ ایرانی وفد کی قیادت ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین جابری انصاری جبکہ روسی وفد کی قیادت شام کے امور میں روسی صدر کے خصوی نمائندے الیگزنڈر لاورنتیف کر رہے ہیں۔ فریقین کے درمیان مذاکرات میں ترکی کا مذاکراتی وفد بھی شامل رہا۔ان مذاکرات میں شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کئے جانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ مذاکرت میں طے پایا ہے کہ ایران، روس اور ترکی کے درمیان شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی دستاویزات کے بارے میں پیر کے روز بھی مذاکرات ہوں گے۔

یہ مذاکرات ایسی حالت میں ہو رہے ہیں کہ بحران شام کے سیاسی حل کے حصول کی غرض سے شام میں فائربندی کا عمل جاری ہے تاہم فائر بندی کے اس عمل میں دہشت گرد گروہ شامل نہیں ہیں۔