ملک کے مشرقی علاقے کی ترقی اہمیت کی حامل، صدر حسن روحانی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i274646-ملک_کے_مشرقی_علاقے_کی_ترقی_اہمیت_کی_حامل_صدر_حسن_روحانی
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کے مشرقی علاقے کی ترقی کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • ملک کے مشرقی علاقے کی ترقی اہمیت کی حامل، صدر حسن روحانی

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے ملک کے مشرقی علاقے کی ترقی کو اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جو مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور یوم شہید سیمینار سے خطاب کے لئے مشہد کے دورے پر ہیں، کہا ہے کہ قومی سلامتی اور ترقی کے عمل میں توازن کے لئے مشرقی علاقے کی ترقی ان کی حکومت کے لئے خاص اہمیت کی حامل ہے۔
انھوں نے مشہد ایئرپورٹ پہنچنے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے اس دورے میں صوبے خراسان رضوی میں ترقیاتی منصبوں کا افتتاح کریں گے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ مشہد میں وہ یوم شہید کانفرنس سے خطاب کے علاوہ فرزند رسولۖ حضرت امام علی رضا (ع) کے روضہ اقدس کی زیارت بھی کریں گے۔
اس سے قبل صوبے خراسان رضوی کے گورنر عبدالرضا رشیدیان نے کہا تھا کہ صدر مملکت کے دورہ مشہد میں مختلف شعبوں میں آٹھ ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔