ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے رجسٹریشن
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i277784-ایران_کے_بارہویں_صدارتی_انتخابات_کے_لئے_رجسٹریشن
ایران کے الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۵:۲۴ Asia/Tehran
  • ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے رجسٹریشن

ایران کے الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ ملک میں آئندہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے امیدواروں کے رجسٹریشن کے عمل کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے الیکشن کمشنرعلی اصغر احمدی نےكہا ہے كہ صدارتی اميدواروں كے رجسٹريشن کا عمل پانچ روز تک جاری رہے گا۔ ايران كے بارہویں صدارتی انتخابات كے لئے طے شدہ پروگرام كے مطابق اليكشن ميں حصہ لينے والے اميدوار 11 سے 16 اپريل تک كاغذات نامزدگی داخل كرا سكيں گے جس كے بعد ايران كی گارڈين كونسل اميدواروں كی اہليت كی جانچ كرے گی۔

واضح رہے كہ اسلامی جمہوريہ ايران ميں آئندہ صدارتی انتخابات اور پانچويں شہری، ديہي اسلامی كونسلز (بلدیاتی) كے انتخابات كے لئے 19 مئی كو ووٹ ڈالے جائيں گے۔