شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i278106-شام_میں_کیمیائی_ہتھیاروں_کے_استعمال_کی_مذمت
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کا کہنا تھا کہ تہران کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے چاہے اس کا استعمال کسی نے بھی کیا ہو اور اس میں مرنے والوں کا تعلق کسی سے بھی ہو۔
منگل کے روز شام کے شہر ادلب کے علاقے خان شیخون میں ہونے والے کیمیائی حملے میں سو افراد ہلاک اور چار سو سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
شامی فوج نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی سختی کے ساتھ تردید کرتے ہوئے دہشت گردوں کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ادلب میں کیمیائی حملے کے بعد کیے جانے والے بے بنیاد پروپیکنڈے کو، اس قسم کے سانحات کی روک تھام کی راہ میں اہم رکاوٹ قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ اس سے پہلے بھی شام میں کیمیائی مواد منتقل اور کیمیائی بموں کا استعمال کرتے رہے ہیں اور اس معاملے سے بے توجہی، شام کو کیمیائی ہتھیاروں سے پاک کرنے میں اہم ترین رکاوٹ ہے۔