شام پر امریکی حملہ، ایران کی جانب سے شدید مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i278300-شام_پر_امریکی_حملہ_ایران_کی_جانب_سے_شدید_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے شام پر امریکہ کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۷ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی حملہ، ایران کی جانب سے شدید مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے شام پر امریکہ کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے بہرام قاسمی نے شام میں حمص کے ایربیس پر امریکہ کے میزائل حملے کے ردعمل میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ معاصر تاریخ میں کیمیائی ہتھیاروں کا سب سے بڑا نشانہ بننے والے ملک کی حیثیت سے اسلامی جمہوریہ ایران، اس بات سے قطع نظر کہ کس کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ اور کس کے خلاف کیا جاتا ہے، کسی بھی قسم کے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مذمت کرتا ہے تاہم وہ، اس بہانے سے کسی بھی ملک کے خلاف یکطرفہ اقدامات کئے جانے کو بھی خطرناک، تباہ کن اور بین الاقوامی قوانین و اصول کی کھلی خلاف ورزی سمجھتا ہے۔

بہرام قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، امریکی بحری بیڑوں سے شام میں الشعیرات ایربیس پر میزائل حملے اور یکطرفہ اقدام کی مذمت کرتا ہے اور اس کا خیال ہے کہ ادلب میں خان شیخون پر مشتبہ کیمیائی حملے کے بہانے یکطرفہ اقدامات، دہشت گردوں کے مضبوط ہونے اور شام نیز پورے علاقے کی صورت حال مزید پیچیدہ ہونے کا باعث بنیں گے۔