افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر ایران کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i279286-افغانستان_میں_دہشت_گردی_کے_خلاف_جنگ_پر_ایران_کی_تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ پر ایران کی تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران نے افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ضرورت پر زور دیا ہے

ایران کےنائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے افغانستان سے متعلق ماسکو میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ، وقت کی ضرورت ہے۔ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے افغانستان سے متعلق ماسکو میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی کانفرنس سے اپنے خطاب میں ایران کی جانب سے تقریبا تیس لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران، افغانستان میں قیام امن اور اس ملک کے اندرونی مسائل کے حل بالخصوص منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام اور سیکورٹی امور کے حوالے سے افغانستان کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔ایران کے نائب وزیرخارجہ نے افغانستان میں امن و امان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو یہ پیغام دیئے جانے کی ضرورت ہے کہ علاقائی ممالک دہشت گردی کا مقابلہ کرنے میں سنجیدہ ہیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مختلف ممالک کے اعلی حکام نے افغانستان کی حالیہ صورت حال پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بحران افغانستان کو فوجی طریقے سے حل نہیں کیا جاسکتا اور اس ملک میں امن و استحکام، مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے سے ہی ممکن ہو سکتا ہے۔اجلاس کے شرکاء نے افغانستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے پراپنی آمادگی کا اظہار کیا.واضح رہے کہ اس مشاورتی اجلاس کے انعقاد ‎کا مقصد افغانستان میں قیام امن کی کوشش کرنا اور دہشت گردی،انتہا پسندی اور منشیات کی اسمگلنگ کا مقابلہ کرنا بتایاگیا ہے -