استکباری طاقتوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہمیشہ پیش پیش
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i280424-استکباری_طاقتوں_کے_خلاف_سپاہ_پاسداران_انقلاب_اسلامی_ہمیشہ_پیش_پیش
اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ استکباری طاقتوں کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • استکباری طاقتوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہمیشہ پیش پیش

اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے کہا ہے کہ استکباری طاقتوں کے خلاف جنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

اسلامی جمہوريہ ايران پر مسلط کردہ آٹھ سال جنگ کا حوالہ ديتے ہوئے میجر جنرل محمد باقری نےکہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اس جارحيت کے خلاف اہم کردار ادا کيا تھا۔ خطے ميں استقامتی تحريک کی اہميت کو بيان کرتے ہوئے ميجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ پاسداران انقلاب نے عراق اور شام ميں استقامتی تحريکوں کی حمايت کے ذريعہ در اصل امت اسلامي کی تقويت کے لئے اور صہيونی، تکفيری اور استکباری طاقتوں کی سازشوں کے خلاف مقابلے ميں ايک اہم کردار ادا کيا ہے۔

واضح رہے کہ  ایران میں انقلاب اسلامی کی کاميابی کے بعد 22 اپريل 1979 ميں بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمينی (رہ) کے حکم سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تشکيل ہوئی.