تہران، ماسکو اور دمشق کے درمیان تعاون پر تاکید
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے قومی سلامتی کے مشیروں نے تہران، ماسکو اور دمشق کے درمیان تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیاہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی كونسل كے سكریٹری ايڈميرل علی شمخانی نے گزشتہ روز اپنے روسی ہم منصب نيكلای پاتروشف كے ساتھ ٹيلیفونی گفتگو كے دوران شام کے بحران كے حل پر تبادلہ خيال كيا۔
اس موقع پر شمخانی نے آستانہ ميں شام امن مذاكرات كے چوتھے دور كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ علاقائی تعاون سے شام کے بحران كو حل كيا جاسكتا ہے۔
انہوں نے شام کے مسلح گروپوں اور شامی حكومت كے درميان سياسی مذاكرات پر زور ديتے ہوئے كہا كہ شامی عوام كو غير ملكی عدم مداخلت سے اپنے ملک كے مستقبل كا فيصلہ كرنا چاہيئے ۔
انہوں نے كہا كہ دہشت گردوں كی طاقت كو كم كرنا اور جنگ بندی كو برقرار ركھنے كے لئے ايران، روس اور شام كے درميان سہ فريقی امن مذاكرات كا تسلسل ضروری ہے۔
اس موقع پر نيكلای پاتروشف نے كہا كہ كچھ علاقائی ممالک شام كی علاقائی سالميت اور خود مختاری كے تحفظ كی ضرورت كو نظرانداز كرنے كے ساتھ شام كو تقسيم كرنا چاہتے ہيں مگر شام كی جنگ بندی كا تسلسل اور سياسی حل، دشمنوں كی سازشوں كو ناکام بناسكتا ہے۔