دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i282646-دہشتگردی_کے_خلاف_تعاون_بڑھانے_پر_اتفاق
ایران اور پاکستان نے سرحدی کشیدگی کم کرنے اور دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۱۷ ۰۴:۰۳ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

ایران اور پاکستان نے سرحدی کشیدگی کم کرنے اور دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کے درمیان سرحدی علاقے تفتان میں ملاقات ہوئی جس میں سرحدی کشیدگی کم کرنے، دہشتگردوں کے حملوں کے خلاف دو طرفہ تعاون بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان 900 کلومیٹر طویل سرحد پر قانونی نقل حمل کو یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے۔

دونوں ممالک کے سکیورٹی حکام نے اس مقام کا دورہ بھی کیا جہاں مسلح دہشت گردوں نے اچانک حملہ کرکے ایران کے 9 سرحدی محافظوں کو شہید کردیا تھا۔

اس ملاقات میں ایسے واقعات کی مستقبل میں روک تھام کے لئے رابطے اور تعاون کو یقینی بنانے کے لئے ایک معاہدہ طے پایا۔

ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکام دہشت گردوں کو اپنی سرزمین ایران کے خلاف استعمال ہونے کی اجازت نہ دیں اور پاکستانی سرحد سے ایران  کے اندر آکر دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کارروائی کرے۔

پاکستانی حکام نے یقین دلایا ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں گے اور پاکستانی سرزمین ایران کے خلاف استعمال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔