انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قطر کی مدد
اسلامی جمہوریہ ایران نے قطر کو فروٹ اور سبزیوں سمیت دیگر ضروری اشیاء خورد و نوش برآمد کی ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران ايران كے جنوب ميں واقع بندر لنگہ كے اعلی عہديداروں کاکہنا ہے كہ اس بندرگاہ سے گزشتہ دنوں ميں كئی كشتيوں سے بھری 180 ٹن غذائی اشياء كے حامل كنٹينرز قطر كی طرف روانہ كئے ہيں۔
واضح رہے كہ سعودی عرب اور اس كے اتحادی بعض عرب ممالک كی جانب سے قطر پراقتصادی اور سفارتی پابندياں لگانے كے بعد ايران ان ملكوں ميں شامل ہے جو انسانی ہمدردی كی بنيادوں پر قطر كو ضروری اشياء برآمد كررہا ہے۔
سعودی عرب سميت مصر متحدہ عرب امارت، بحرين اور بعض عرب ممالكک نے باہمی اختلافات كی وجہ سے قطر سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع كيے ہيں۔
اسلامی جمہوريہ ايران كے وزير خارجہ جواد ظريف نے اپنے دورہ يورپ ميں خليج فارس كی عرب رياستوں سے اپنے اختلافات كو سفارتی ذريعہ سے حل كرنے پر زور ديا ہے۔