ایرانی ماہی گیروں پر سعودی کوسٹ گارڈ کی فائرنگ پر افسوس کا اظہار
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i287128-ایرانی_ماہی_گیروں_پر_سعودی_کوسٹ_گارڈ_کی_فائرنگ_پر_افسوس_کا_اظہار
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس میں سعودی کوسٹ گارڈ کی فائرنگ میں ایک ایرانی ماہیگیر کے جاں بحق ہونے کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تفصیلات پر غور کیا جا رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • ایرانی ماہی گیروں پر سعودی کوسٹ گارڈ کی فائرنگ پر افسوس کا اظہار

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس میں سعودی کوسٹ گارڈ کی فائرنگ میں ایک ایرانی ماہیگیر کے جاں بحق ہونے کی خبر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے کی تفصیلات پر غور کیا جا رہا ہے۔

بہرام قاسمی نے خبر رساں ایجنسی ایسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے متعلقہ اداروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کی ہے اور ہم تفصیلات کا جائزہ لینے اور متعلقہ اداروں کی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے کے بعد، ٹھوس طریقے سے اس معاملے کو آگے بڑھائیں گے۔
ایران کی وزارت داخلہ میں سرحدی معاملات کے ڈائریکٹر نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس میں سفر کرنے والی ایران کی ماہی گیری کشتیاں طوفانی موجوں کی وجہ سے اپنا راستہ بھٹک گئی تھیں۔
انہوں نے سعودی کوسٹ گارڈ نے اس بات کی تحقیق کے بغیر ہی کہ ایرانی ماہی گیری کشتیاں سعودی حدود میں داخل ہوئی یا نہیں، ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ماہی گیر جان بحق ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ سعودی کوسٹ گارڈ کا یہ اقدام انسانی اصولوں کے منافی ہے اور اگر ایرانی ماہیگیر طوفانی موجوں کی وجہ سے سعودی حدود میں داخل بھی ہوئے تب بھی ان پر فائرنگ کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
ایران کی وزارت داخلہ میں سرحدی معاملات کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ ہم اس بات کا پتہ لگانے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ ایرانی ماہیگروں کی کشتیاں سعودی حدود میں داخل بھی ہوئی تھیں یا نہیں۔