عالمی سامراج انسانیت کے لئے بڑا خطرہ : تقریب مذاہب اسلامی
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سربراہ نے کہا ہے کہ عالمی استکبار آج پوری انسانیت کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے اور کسی بھی قوم پر رحم نہیں کر رہا ہے
تقریب مذاہب اسلامی کی عالمی اسمبلی کے سربراہ آیت اللہ محسن اراکی نے برازیل میں " مسلمان اور دہشت گردی و انتہاپسندی کا مقابلہ " کے زیر عنوان منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ دین اسلام اور تمام ادیان الہی انسانیت کو اتحاد کی دعوت دیتے ہیں اور اس اتحاد کے ذریعے ہی دنیا میں امن و انصاف قائم ہوگا- آیت اللہ محسن اراکی نے مزید کہا کہ آج ہمیں دنیا میں نہایت خطرناک چیلنجوں کا سامنا ہے کہ جوجدید ترین اور نہایت طاقتور ہتھیاروں کے ذریعے پوری دنیائے انسانیت کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور ان کی نظر میں انسانیت کی کوئی قدر و قیمت نہیں ہے - تقریب مذاہب اسلامی اسمبلی کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ ، داعش دہشتگرد گروہ کو جنم دینے کا اعتراف کر چکا ہے اور مشرق وسطی کے علاقے میں دہشت گردی کی کھلی حمایت کر رہا ہے- تقریب مذاہب اسلامی کے سیکریٹری نے امریکہ کے ساتھ سعودی عرب کے ہتھیاروں کے بڑے بڑے معاہدوں کا مقصد علاقے میں جنگ و خونریزی شروع کرانا اور علاقے کے مسلمانوں کو ایک دوسرے کے خلاف جنگ پر آمادہ کرنا بتایا اور دنیا کے آزاد اور بیدار ضمیروں سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی استکبار کے خطرے کے مقابلے میں متحد رہیں اور ایک موقف اختیار کریں -