ایران اور روس کی بحریہ کی مشترکہ ہائبرڈ مشقیں، اہم مرحلہ ختم
اسلامی جمہوریہ ایران اور روس فیڈریشن کی بحری فورس کے دستوں نے جمعرات کے روز میدان جنگ میں فضائی تصاویر (Photo Ex) اور فرضی دشمن کے مقابلے میں ٹیکٹیکل فارمیشن کی مشقیں کیں۔
سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے اعلان کے مطابق، ایران اور روس کی ہائبرڈ مشقوں میں ایران کی بحریہ نے الوند ڈسٹرائر، "نیزہ" اور "خنجر" نام کے میزائل بردار جنگی جہاز، SH3D ٹیکٹیکل ہیلی کاپٹر، لینڈیکرافٹ، کمانڈو ٹیموں اور "ریب" اور "رعد" جنگی اسپیڈ بوتس کے ساتھ شرکت کی ہے۔
اس کے علاوہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری فورس شہید صیاد جنگی جہاز، تندر کلاس کے جہاز اور حملہ آور بوٹس نیز کمانڈو یونٹ اور Bell 412 ہیلی کاپٹر کے ساتھ ان مشقوں میں موجود ہے۔
روسی بحریہ نے اسٹویسکی جنگی جہاز کو ان مشقوں میں شامل کیا ہے جبکہ ایران کی فضائیہ بھی دو F4 فینٹم جیٹ فائٹروں کے ساتھ مشقوں کے اس مرحلے میں شامل ہوئی ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel
قابل ذکر ہے کہ ایران اور روس کی مشترکہ بحری مشقوں میں فرضی دشمن کے مقابلے میں ٹیکٹیکل فارمیشن، کمان کی صلاحیتوں میں اضافہ، مشترکہ کنٹرول اور ریپڈ فورس کی کارکردگی کو آزمایا گیا۔
اس کے علاوہ فرضی دشمن کی فارمیشن اور جہازوں کی فضائی تصاویر بھی کامیابی کے ساتھ لی گئيں۔