Feb ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • پاکستان اورافغانستان کے مابین لفظی جنگ کا سلسلہ بدستور جاری

پاکستان کی وزارت خارجہ میں افغان ناظم الامور کو طلب کرکے پاکستان کےخلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پرڈی مارش کیا گیا ۔

سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ باجوڑ میں دہشت گردانہ حملے میں گیارہ پاکستانی فوجی اہلکار جاں بحق ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین سے سرگرم تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف ٹھوس اقدامات یقینی بنائے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel

در ایں اثناء پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کابل میں طالبان حکومت کی چھیڑی جانے والی ’پراکسی جنگ‘ کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کابل سے کوئی امن کی ضمانت نہیں دے دیتا، پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔

ٹیگس