Feb ۱۹, ۲۰۲۶ ۱۵:۵۱ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ کی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر سے اہم ملاقات ، کئ امور پر تبادلہ خیال

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے بدھ کے روز ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی ۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اورعالمی جوہری ایجنسی کے ڈائریکٹر رافائل گروسی نے ٹیلی فونی گفتگو میں ایران اور امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات پر تفصیل سے بات کی ۔اس ٹیلی فونی گفتگو میں سید عباس عراقچی نے جنیوا مذاکرات میں رافائل گروسی کی شرکت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران آئندہ مذاکرات کے لیے ایک ابتدائی اور منظم فریم ورک تیار کرنے پر توجہ مرکوز کر رہا ہے تاکہ بات چیت مؤثر اور ٹھوس بنیادوں پرہو۔ملاقات میں رافائل گروسی نے جنیوا مذاکرات کے نتائج کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایجنسی مذاکراتی فریم ورک کی تشکیل میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے گذشتہ دور کے بالواسطہ مذاکرات کے نتائج کا جائزہ لیا اور مذاکراتی فریم ورک کے مسودے کی تیاری کے لیے ضروری اقدامات، اصول اور تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا۔بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر نے جو حالیہ ایٹمی مذاکرات میں موجود تھے، جنیوا مذاکرات کو آگے کی سمت ایک قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور امریکہ ایک معاہدے تک پہنچنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود اس مذاکراتی عمل میں فریقین کی دعوت پر موجود تھا اور در حقیقت یہ ایک مثبت اشارہ ہے، کیونکہ مذاکرات مسائل کو حل کرنے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

رافائل گروسی کے ساتھ سید عباس عراقچی کی ملاقات کو اس نظر سے بھی ایک اہم قدم قرار دیا جا سکتا ہے کیونکہ امریکی مذاکراتی ٹیم نے بھی رافائل گروسی سے ملاقات کی تھی اور ایرانی جوہری معاملے پر ان کے خیالات سے سنے تھے۔

ایجنسی کے ساتھ ایک نئے، درست اور مضبوط فریم ورک پر متفق ہونا ضروری ہے تاکہ سیاسی ارادے کی صورت میں کسی بھی رکاوٹ کے امکان کو کم کیا جا سکے۔

ماضی کا تجربہ بھی بتاتا ہے کہ جے سی پی او اے کے نفاذ کے دوران، اس وقت کے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹر امانو کی سربراہی میں ایجنسی نے تقریباً پندرہ مرتبہ اپنی رپورٹ میں اس بات کا واضح طور پر ذکر کیا تھا کہ ایران نے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok, whatsappchannel

یہاں تک کہ امریکی صدر ٹرمپ کے پہلے دور میں، سیاسی دباؤ کے باوجود، ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی کے ڈائریکٹرامانو نے ایران کے خلاف کوئی منفی رپورٹ جاری نہیں کی اور ایران کے اقدامات کو قانون کے دائرے میں قرار دیا اور اس وقت بھی رافائل گروسی اور ایٹمی توانائی ایجنسی کی ٹیم سے ایسی ہی توقعات ہیں۔

 

ٹیگس