امریکا کو اس کی بدزبانی کا جواب ملے گا،جنرل جزائری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i292674-امریکا_کو_اس_کی_بدزبانی_کا_جواب_ملے_گا_جنرل_جزائری
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ امریکا کواس کی بدزبانی کا جواب ضرور ملےگا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۴ Asia/Tehran
  • امریکا کو اس کی بدزبانی کا جواب ملے گا،جنرل جزائری

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ امریکا کواس کی بدزبانی کا جواب ضرور ملےگا

 اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے کہا کہ امریکی حکام استقامتی محاذ کے مقابلے میں اپنی شکست کے بعد نازیبا اور توہین آمیزباتیں کررہے ہیں  - انہوں نے کہا کہ علاقے میں امریکا کی جنگ پسندی کی حقیقت اور انجام یہ ہے کہ عراق اور شام میں اس کو مسلسل شکست ہورہی ہے اسی لئے وہ بوکھلا ہٹ کا شکار ہوکر استقامتی محاذ اور مدافعان حرم کے بارے میں توہین آمیز زبان استعمال کررہا ہے- ایران کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا کہ امریکا کو اس کی بدزبانی کا جواب ملے گا - جنرل جزائری کا کہنا تھا کہ امریکا کے پاس اس کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے کہ وہ علاقے سے باہر نکل جائے - واضح رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے استقامتی محاذ کی توہین کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں جو ایرانی ملیشیا لڑ رہی ہے اس کو فورا وہاں سے نکل جانا چاہئے -