دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 8 ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i302592-دہشتگردوں_کے_ساتھ_جھڑپ_میں_8_ایرانی_سکیورٹی_اہلکار_شہید
ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کے گورنر کے سیاسی مشیرعلی رضا رادفر نے کہا ہے کہ چلدران شہر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 8 ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۷:۰۷ Asia/Tehran
  • دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 8 ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید

ایران کے صوبے مغربی آذربائیجان کے گورنر کے سیاسی مشیرعلی رضا رادفر نے کہا ہے کہ چلدران شہر میں دہشتگردوں کے ساتھ جھڑپ میں 8 ایرانی سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی رضا رادفر نے کہا کہ یہ جھڑپ جمعہ کے روز سرحدی علاقے میں ہوئی جس میں دہشتگردوں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے کہنے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

28 مئی کو بھی مغربی آذربائیجان کے علاقے ارومیہ میں سکیورٹی فورسز اور انقلاب مخالف گروہ پژاک کے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں 2سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ انقلاب مخالف گروہ پژاک ترکی کی کردستان لیبر پارٹی (پی کے کے ) سے وابستہ ہے جسے ایران کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے لئے بنایا گیا ہے اور اس گروہ کو امریکا،اسرائیل اور برطانیہ اپنے مقاصد کے لئے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔