ایران، افغانستان تعلیمی امور کے فروغ میں پرعزم
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i302654-ایران_افغانستان_تعلیمی_امور_کے_فروغ_میں_پرعزم
ایران اور افغانستان نے اعلی تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • ایران، افغانستان تعلیمی امور کے فروغ میں پرعزم

ایران اور افغانستان نے اعلی تعلیم کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کےنائب وزیر برائے سائنس، ریسرچ اور ٹیکنالوجی مجتبی نیا صیاری شریعتی نے افغانستان کے نائب صدر سرور دانش سے ملاقات میں اعلی تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور افغان حکومت نے ہمشیہ تعلیم اور سائنس کے شعبوں میں اپنے تجربات ایک دوسرے سے شیئر کئے ہیں اور دونوں ممالک اس حوالے سے تعاون کی سطح کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں۔

دریں اثنا، افغان عہدیدار سرور دانش نے ایران میں افغان مہاجرین کے لئے اعلی تعلیم کی سہولیات پراطمینان کا اظہارکرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کوششوں کو سراہا۔