ایران اور روس کی مسلح افواج کے سربواہوں کی ملاقات
Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے منگل کے روز سوچی میں روس کی مسلح افواج کے سربراہ مالری گراسیموف سے ملاقات اور شام نیز مختلف دیگر علاقائی مسائل کے بارے میں گفتگو کی۔
ہمارے نمائندے نے رپورٹ دی ہے کہ فریقین کے درمیان یہ ملاقات ایرانی مسلح افواج کے سربراہ اور روس و ترکی کی مسلح افواج کے سربراہوں کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ملاقات کے بعد ہوئی۔ میجر جنرل محمد باقری ایران، روس اور ترکی کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کے روز ایک اعلی سطحی فوجی وفد کے ہمراہ سوچی پہنچے۔
ٹیگس