یمن میں ایرانی سفارتخانے میں آتشزدگی
Dec ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۲ Asia/Tehran
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایرانی سفارتخانے پرمیزائل داغے جانے کی وجہ سے آگ لگ گئی ہے۔
فارس نیوز نے اسکای نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آج صبح صنعا میں حالیہ دنوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے ایران کے سفارتخانے میں آگ لگ گئی۔
سعودی ٹیلی ویژن چینل العربیہ نے دعوی کیا ہے کہ ایرانی سفارتخانے میں آگ راکٹ کے حملے کی وجہ سے لگی تاہم یہ نہیں کہا کہ راکٹ کس سمت سے آیا تھا۔
چینی نیوز چینل (سی جی ٹی این) نے ایک ویڈیو فلم دکھائی جس میں صنعا میں ایرانی سفارتخانے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
ابھی تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں ہیں۔
واضح رہے کہ صنعا میں انصاراللہ اورعلی عبدالله صالح کے مابین مذاکرات کی ناکامی کے بعد دونوں جانب کی فورسز کے مابین جھڑپیں شروع ہوئیں جس میں اب تک درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
ٹیگس