Nov ۱۴, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • رحمت للعالمین (ص) اور صادق آل طاہرین (ع) کا جشن ولادت

سرور کائنات رحمت للعالمین حضرت محمد مصطفے صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران جشن و سرور میں غرق ہے۔

ایران کے سبھی چھوٹے بڑے شہروں سے ہمارے نمائندوں نے خبر دی ہے کہ فخر کائنات حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام کی شب ولادت باسعادت کی مناسبت سے ہر جگہ محافل مقاصدہ کا سلسلہ جاری ہے اور سبھی مذہبی مقامات، سرکاری عمارتوں اور سڑکوں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے جبکہ لوگوں نے اپنے گھروں میں بھی جشن سرکار دوعالم کی مناسبت سے چراغانی کی ہے-

حضور نبی کریم ص کے چاہنے والے نوجوان سڑکوں پر جگہ جگہ میٹھائیاں تقسیم کر کے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں-

جشن رسالت و امامت کے مرکزی اجتماعات مشہد مقدس میں حضرت امام رضاعلیہ السلام کے حرم مطہر اور قم میں جناب فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں جاری ہیں جہاں مداحان اہل بیت اطہار، بارگاہ رسالت و امامت میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کر رہے ہیں اور علما و ذاکرین حبیب خدا حضرت محمد مصطفی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور فرزند رسول امام جعفر صادق علیہ السلام کی تعلیمات اور حیات طیبہ پر روشنی ڈال رہے ہیں-

اس پر مسرت موقع پر پاکستان اور ہندوستان میں بھی جشن کا سلسلہ جاری ہے اور جگہ جگہ محفلوں کا اہتمام کیا گیا ہے-

 

ٹیگس