Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکی اقدام عظیم انتفاضہ کے آغاز پر منتج ہو گا، ایران

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد باقری نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو جعلی و غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے اعلان کو عظیم انتفاضہ کا نقطہ آغاز قرار دیا ہے۔ دوسری جانب ایران کے وزیر دفاع نے امریکی صدر کے اقدام کو فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کے لئے ایک بڑا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی و خونریزی کا ذمہ دار امریکہ ہوگا۔

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد باقری نے تہران میں مغربی ایشیا کی علاقائی سلامتی اور بڑی طاقتوں کے زیرعنوان قومی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو جعلی و غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کا اعلان ایک بڑی تحریک انتفاضہ کا نقطہ آغاز ہے اور یہ غلط فیصلہ علاقے میں اہم واقعات رونما ہونے کی شروعات ثابت ہوگاجنرل محمد باقری نے کہا کہ علاقے کے مسائل و مشکلات کی اصل وجہ غاصب صیہونی حکومت ہے اور علاقے کے عوام اس سرطانی وجود کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔انھوں نے کہا کہ ایران میں اگر اسلامی انقلاب وقوع پذیر نہیں ہوتا تو اسرائیل علاقے میں اپنے بہت سے مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتا۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل کی زیرحمایت ایک چھوٹا سا علاقہ داعش دہشت گرد گروہ کے قبضے میں ہے جسے جلد ہی آزاد کرا لیا جائے گا اور اس وقت پوری دنیا یہاں تک کہ امریکہ بھی شام میں بشار اسد کی قانونی حکومت جاری رکھے جانے کو تسلیم کرتا ہے۔میجر جنرل محمد باقری نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئےکہ علاقے کو بڑی طاقتوں کی ہرگز کوئی ضرورت نہیں ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران اتنا اعلی ظرف ہے  کہ وہ علاقے کے بعض خطاکار ملکوں کو معاف کردے کہا کہ علاقے کے مسائل کا حل، علاقے کے عوام کی خواہشات کا احترام کرنے میں ہی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کوہی اپنی مرضی کی حکومت منتخب اور حکمرانوں کے بارے میں کوئی فیصلہ کرنے کا حق ہے اور اسی طرح ضرورت اس بات کی ہے کہ علاقے کی موجودہ سرحدوں کا احترام کیا جائے۔ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے بھی امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو جعلی و غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کے   اعلان کو فلسطینی عوام کے حقوق کی پامالی کے لئے ایک بڑا فتنہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں کسی بھی قسم کی کشیدگی و خونریزی کا ذمہ دار امریکہ ہو گا۔ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو جعلی و غاصب صیہونی حکومت کا دارالحکومت تسلیم کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کا یہ اقدام، صیہونی حکومت کی نابودی اور مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ  کا باعث بنے گا۔انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت بھی اس بات کو بخوبی جانتی ہے کہ امریکی صدر کی جانب سے اس قسم کے اعلان سے علاقے میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہو سکتی اور فلسطین کی مظلوم قوم اور دنیا کے حریت پسند عوام، بیت المقدس سمیت سرزمین فلسطین کے تمام علاقوں کو مکمل طور پر آزاد کرانے کے لئے اور زیادہ متحد ہوں گے۔بریگیڈیر جنرل امیر حاتمی نے  کہا کہ ایران کی پالیسیاں ہمیشہ ہی فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت، علاقے میں امن و استحکام کے قیام اور امریکہ و اسرائیل کے تفرقہ انگیز نیز ان کے یکطرفہ اقدامات کی مذمت پر استوار رہی ہیں۔

ٹیگس