ایران: یمن میں سعودی جارحیت کی مذمت
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i307015-ایران_یمن_میں_سعودی_جارحیت_کی_مذمت
اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری بالخصوص ایک شادی کی تقریب پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران: یمن میں سعودی جارحیت کی مذمت

اسلامی جمہوریہ ایران نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مختلف شہروں پر بمباری بالخصوص ایک شادی کی تقریب پر فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں یمن کے مختلف شہروں بالخصوص مآرب کے علاقے میں حالیہ سعودی حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوم یمنی شہریوں پر تعزیت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ بہرام قاسمی نے کہا کہ یمن میں رہائشی علاقوں پر بمباری، سخت محاصرہ، انسانی امداد تک رسائی کی روک تھام اور زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کو بند کرنا سعودی حکام کی کمزوری اور یمن پر اپنی خواہشات مسلط کرنے میں شکست کھانے کی علامت ہے.

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مظلوم یمنی قوم کے خلاف سعودی عرب کے وحشیانہ جرائم کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ہتھیاروں کے ذریعے یمن کے مختلف علاقوں اور شہروں پر حملہ کرنا اور انسانی ھمدردی کی بنیاد پرامدادی سامان کو روکنا سعودی عرب کی جانب سے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

بہرام قاسمی نے اقوام متحدہ اور یمن کے حامی ممالک پر زور دیا کہ ایسے جرائم اور غیر انسانی اقدامات کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ واضح رہے کہ کل یمن کے صوبے مأرب میں باراتیوں کی ایک بس پر سعودے حملے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔