Dec ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۴ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ میں قدس قرارداد، امریکہ کو منہ توڑ جواب

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹرعلی‌اکبر ولایتی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پاس ہونے والی قرارداد کو امریکہ کیلئے منہ توڑ جواب سے تعبیر کیا ہے۔

جمعرات 21 دسمبر کو امریکی دھمکیوں کے باوجوداقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے ایک قرارداد پاس کی جس میں  قدس شہر کے آبادی کے تناسب کو بگاڑنے کی مخالفت اور قدس کے بارے میں فلسطینیوں کے قانونی حق پر تاکید و حمایت کی گئی۔

عالمی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے نمائندے اور سابق وزیر خارجہ ڈاکٹرعلی‌اکبر ولایتی نے تسنیم نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے اس جانب کہ قدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف بھاری اکثریت سے جو قرارداد پاس ہوئی امریکی عوام کو اپنے مستقبل کی فکر کرنی چاہئیے ۔

ٹیگس