Sep ۲۲, ۲۰۲۵ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • نیویارک میں عالمی سفارتکاری ، ایران کے وزیر خارجہ کی موجودگی

ایران کے وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے نیویارک پہنچ گئے ہیں

سحرنیوز/ایران: اس سفر کے دوران، وزیر خارجہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ایجنڈے پر ہونے والی نشستوں اور بات چیت میں شرکت کر کے ایران کے موقف اور نظریات کی وضاحت کریں گے۔ساتھ ہی دیگر ممالک کے اپنے ہم منصبوں اور میڈیا کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتیں بھی عباس عراقچی کے پروگراموں میں شامل ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی اسی ویں جنرل اسمبلی کا آغاز کل بروز منگل تیئیس ستمبر کو ہورہا ہے جو انتیس ستمبر تک جاری رہے گا۔
صدر ایران مسعود پزشکیان بھی اسمبلی میں شرکت اور خطاب کے مقصد سے کل نیویارک کے لئے روانہ ہوں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے رکن محمد مہدی شہریاری کا کہنا ہے کہ صدر ایران کا یہ دورہ کشیدگی اور پابندیوں کو کم کرنے اور ملک کے لئے نئے افق کھولنے کا اہم موقع ہے۔ 

ٹیگس