فلسطینی مجاہدین کا حملہ ، کئی صیہونی فوجی ہلاک اور زخمی
-
فائل فوٹو
فلسطینی مجاہدوں نے ایک بار پھر گھات لگا کر دہشتگرد صیہونی فوجیوں پر حملہ کر کے چھ کو ہلاک و زخمی کر دیا
سحرنیوز/عالم اسلام: العالم نیوز پورٹل نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں کا ایک یونٹ فلسطینی مجاہدین کے ایک اینٹی ٹینک راکٹ کے نشانے پر آیا جس کے نتیجے میں ایک صیہونی افسر ہلاک اور کم از کم پانچ فوجی زخمی ہو گئے۔
غزہ میں اس مزاحمتی کارروائی کے بعد صیہونی فوجی ہیلی کاپٹروں کو علاقے میں کم اونچائی پر پرواز کرتے دیکھا گیا۔ اطلاعات ہیں کہ صیہونیوں کا سپورٹ یونٹ جب متاثرہ یونٹ کی مدد اور زخمیوں کی منتقلی کے لئے علاقے میں پہنچا تو اُس کو بھی فلسطینی جوانوں نے اپنے نشانے پر لیا۔
ابھی تک اس حملے میں ہلاک یا زخمی ہونے والے صیہونیوں کے حوالے سے کوئی خبر منظر عام پر نہیں آئی ہے۔
خیال رہے کہ غزہ میں سرگرم حماس کی عسکری ونگ نے صیہونیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے قیدیوں کو جنگ کے ذریعے چھڑانے کی کوشش کی تو وہ یقینی طور پر ناکام ہوں گے ۔