مغربی ایران میں داعش کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور گرفتار
Jan ۲۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج کے نجف نامی مرکز نے اعلان کیا ہےکہ مغربی ایران میں داعش کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو گرفتار کرلیا گیا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بری یونٹ کے نجف نامی مرکز نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس فوجی مرکز کے جانبازوں نے مغربی ایران کی سرحد میں اکّیس افراد پر مشتمل ایک داعشی گروہ کا تعاقب کر کے اس گروہ کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو گرفتار کر لیا۔اس اعلان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بہادر جوانوں نے مغربی ایران میں اس دہشت گرد گروہ کے عناصر کے داخل ہوتے ہی ان کا تعاقب کیا اور ان دہشت گردوں کے ساتھ شدید جھڑپ بھی ہوئی جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ بیشتر دہشتگردوں کو زندہ پکڑ لیا گیا۔
ٹیگس