تہران سمیت ایران کے کئی صوبوں میں برف باری
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i312077-تہران_سمیت_ایران_کے_کئی_صوبوں_میں_برف_باری
ایران کے کئی صوبوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے برف باری کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۸, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • تہران سمیت ایران کے کئی صوبوں میں برف باری

ایران کے کئی صوبوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے برف باری کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے کئی صوبوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ برف باری کی وجہ سے  تہران سمیت کئی صوبوں کے اسکولوں میں عام تعطیل کردی گئی ہے۔

ادھرٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ ایران کے 18 صوبوں کی شاہراہوں پر برف باری کی وجہ سے ٹریفک سست روی کے ساتھ جاری ہے جبکہ بعض علاقائی سڑکیں شدید برف باری کی وجہ سے بند ہوگئی ہیں اور سڑکوں سے برف ہٹانے اور انھیں کھولنےکا کام جاری ہے۔

دوسری جانب عوام برفباری سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور انہوں نے اہم تفریحی مقامات کا رخ کر لیا ہے۔