نائب ایرانی مسلح افواج سے افغان نائب وزیر دفاع کی ملاقات
Mar ۰۷, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
ایرانی مسلح افواج کے نائب سربراہ برائے بین الاقوامی امور اور نائب افغان وزیر دفاع کے مابین ہونے والی ملاقات کے موقع پردفاعی اور فوجی تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل قدیر نظامی سے آج بدھ کے روزدارالحکومت تہران کے دورے پر آئے ہوئے جنرل احمد تمیم عاصی نے ملاقات کی ۔
ہونے والی اس ملاقات میں فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعلقات کو فروغ دینے پر بات چیت کی ۔
یاد رہے کہ نائب افغان وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل احمد تمیم عاصی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ گزشتہ روز دارالحکومت تہران پہنچے۔
افغان کمانڈر ایران کے دورے کے موقع پر اپنے ایرانی ہم منصب، وزیر دفاع، نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی اور دوسرے اعلی فوجی حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
ٹیگس