امریکہ پابندیوں کے ذریعے ہمیں سائنسی ترقی سے نہیں روک سکتا: ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i318772-امریکہ_پابندیوں_کے_ذریعے_ہمیں_سائنسی_ترقی_سے_نہیں_روک_سکتا_ایران
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے بعض ایرانی افراد بالخصوص ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سے متعلق ایرانی کمپنی پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں کہا کہ امریکہ پابندیوں کی چال سے ایرانی قوم کی سائنسی ترقی کو روکنے میں ناکام رہے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۶:۳۳ Asia/Tehran
  • امریکہ پابندیوں کے ذریعے ہمیں سائنسی ترقی سے نہیں روک سکتا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے بعض ایرانی افراد بالخصوص ٹیکنالوجی اور انجینئرنگ سے متعلق ایرانی کمپنی پر نئی پابندیاں عائد کرنے کے ردعمل میں کہا کہ امریکہ پابندیوں کی چال سے ایرانی قوم کی سائنسی ترقی کو روکنے میں ناکام رہے گا۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے امریکہ کے بعض ایرانی افراد اور ایک نامور ایرانی کمپنی پر دنیا کی یونیورسٹیوں کے خلاف سائبر حملے کے الزامات کی شدید مذمت کی ہے.

ایران مخالف حالیہ امریکی اقدامات کو اشتعال انگیز اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے بہرام قاسمی نے کہا کہ ایسے اقدامات امریکی حکمرانوں کی ایرانی قوم سے دشمنی کی واضح مثال ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خزانہ نے سائبر حملے کے الزام میں ایک ایرانی کمپنی اور اس کے 10 افراد پر پابندی عائد کر دی۔