سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر فضائی حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i458692-سعودی_عرب_کے_دارالحکومت_ریاض_پر_فضائی_حملہ
ذرائع ابلاغ نے ریاض پر فضائی حملے اور خطرے کی وارننگ کی خبر دی ہے۔
(last modified 2026-11-08T12:10:24+00:00 )
Nov ۰۸, ۲۰۲۶ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر فضائی حملہ

ذرائع ابلاغ نے ریاض پر فضائی حملے اور خطرے کی وارننگ کی خبر دی ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے ادارے نے دارالحکومت ریاض پر حملے اور خطرے کی وارننگ جاری کی ہے۔

ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ ریاض پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔

بعض ذرائع نے عینی شاہدوں کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ سعودی دارالحکومت میں پانچ شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ میڈیا ذرائع نے نجران شہر پر بھی حملے کی خبر دی ہے۔

اس سے چند گھنٹے قبل سعودی عرب کے سول ڈیفنس کے ادارے نے اعلان کیا تھا کہ دمام، احسا اور بقیق میں بھی خطرے کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel