امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلا تو ایران کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i319280-امریکہ_ایٹمی_معاہدے_سے_نکلا_تو_ایران_کے_ہاتھ_کھلے_ہوئے_ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں ایران کے پاس بہت سے راستے موجود ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Mar ۲۸, ۲۰۱۸ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • امریکہ ایٹمی معاہدے سے نکلا تو ایران کے ہاتھ کھلے ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکل جانے کی صورت میں ایران کے پاس بہت سے راستے موجود ہیں۔

اسلام آباد میں پالیسی اسٹڈیز انسٹی ٹیوٹ مین پاکستانی دانشوروں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے سید کمال خرازی کا کہنا تھا کہ ایران اب تک ایٹمی معاہدے کی پابندی کرتا آیا ہے لیکن امریکہ مسلسل اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس سے نکلنا چاہتا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی اسٹریٹیجک کونسل برائے خارجہ تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر سید کمال خرازی نے واضح کیا کہ یورپی یونین نے تاحال ایٹمی معاہدے کی بھرپور حمایت کی ہے اور تہران اس کے موقف پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
سید کمال خرازی نے کا کہنا تھا کہ امریکہ کے تمام تر دباؤ کا مقصد یہ ہے کہ ایران اس کے ناجائز مطالبات کے سامنے سرتسلیم خم کر دے تاہم وہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایران ہرگز ایسا نہیں کرے گا۔