ایران کے صدر کا دورہ ترکی
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں منعقدہ روس ، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے ترکی پہنچ گئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ترکی میں منعقدہ روس ، ایران اور ترکی کے سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے انقرہ پہنچ گئے ہیں۔
صدرمملکت حسن روحانی سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے علاوہ روس کے صدر پوتین اور ترکی کے صدررجب طیب اردوغان سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
صدر حسن روحانی نے ترکی روانہ ہونے سے قبل شام کے بارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شامی حکومت کی اجازت کے بغیر شام میں مداخلت غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔
صدر حسن روحانی نے شامی عوام کی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں قیام امن بہت ضروری ہے اور ایران اس سلسلے میں اپنی اخلاقی، انسانی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں پر عمل کررہا ہے۔
صدر حسن روحانی نے کہا کہ روس، ایران اور ترکی مل کر شام میں قیام امن کے سلسلے میں کوشش کررہے ہیں اور اس سلسلے میں آستانہ اجلاس کامیاب رہا۔