ایران میں امریکہ مخالف ریلیاں
ایران کی فضا آج ایک بار پھر امریکہ مردہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دارالحکومت تہران میں آج نماز جمعہ کے بعد ایران کے غیور عوام امریکی صدر ٹرمپ کے گستاخانہ اور گھٹیا بیانات کی مذمت میں احتجاجی مظاہرے کریں گے اور امریکہ اور اسرائیل کے جھنڈوں کو نذر آتش کریں گے۔
اس درمیان اسلامی تبلیغات کی کوآرڈینیشن کونسل نے اپنے ایک بیان میں ایرانی عوام سے کہا ہے کہ وہ جمعے کو پورے ملک میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے امریکا مخالف مظاہروں میں شرکت کریں۔
واضح رہے کہ تہران کی مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ اور طلبا کی بہت بڑی تعداد نے بدھ کو امریکا کے سابق سفارتخانے کے سامنے اجتماع کیا اور امریکا مردہ باد کے نعرے لگائے-
امریکا مخالف مظاہرے میں شریک طلبا اور اساتذہ نے ایٹمی معاہدے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بدھ کے روز کے بیانات کی ہمہ جانبہ حمایت کا اعلان کیا اور امریکی صدر ٹرمپ کے توہین آمیز بیانات اور ایٹمی معاہدے سے اس کے نکلنے کے اقدام کی مذمت کی۔
ایران کے شمال مشرقی شہر مشہد مقدس میں بھی یونیورسٹی کے طلبا اورعوام نے احتجاجی مظاہرے کئے۔