ایران افغانستان دفاعی تعلقات کے فروغ پر زور
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i324896-ایران_افغانستان_دفاعی_تعلقات_کے_فروغ_پر_زور
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ایران افغانستان کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط اور پائیدار قرار دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران افغانستان دفاعی تعلقات کے فروغ پر زور

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے ایران افغانستان کے درمیان فوجی تعاون کو مضبوط اور پائیدار قرار دیا ہے۔

 تہران میں افغانستان کے وزیر دفاع جنرل طارق شاہ بہرامی سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل محمد باقری کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان ایک دوسرے کے قدیم اور اچھے ہمسائے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان دیرینہ ثقافتی اور لسانی رشتے قائم ہیں۔
 افغانستان کے وزیر دفاع جنرل طارق شاہ بہرامی نے اس موقع پر کہا کہ ایران ہمارا دوست ملک اور افغان عوام کا دوسرا گھر ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات شروع سے دوستانہ اور برادرانہ رہے ہیں۔
 افغانستان کے وزیر دفاع  نے جہاد افغانستان کے دوران افغان عوام کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد اور حمایت کی بھی قدر دانی کی۔
 افغانستان کے وزیر دفاع، اپنے ایرانی منصب جنرل امیر حاتمی کی دعوت پر ہفتے کے روز ایران پہنچے تھے۔