May ۲۸, ۲۰۱۸ ۲۰:۱۲ Asia/Tehran
  • بحریہ اپنے پیروں پرکھڑی ہے،ایڈمرل خانزادی

بحریہ کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کی سنگین ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور مسلح افواج کی پیشرفت اور ترقی کی حقیقی تصویر دنیا کے سامنے پیش کرنے میں ذرابلاغ عامہ بنیادی کردار ادا سکتےہیں

ایڈمرل خانزادی نے کہا کہ برطانیہ نے ایک جنگی بحری جہاز کبھی ایران کو دیا تھا ،ایران نے اس کو اپ گریڈ کرکے بالکل ایک نیا بحری جنگی جہاز بنادیا ہے ۔ انھوں نے اپ گریڈ ہونے کے بعد خارک جنگی بحری جہاز کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگی بحری جہاز کا مغربی ایشیا کا سب سے بڑا جنگی بحری جہاز ہے انہوں نے   کہا کہ یہ جنگی بحری جہاز ایک ساتھ تین جنگی جہازوں سے جنگ کرسکتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ بحریہ کا دو کردار ہوتا ہے ۔ ایک کردار امن کے زمانے کا ہوتا ہے ۔ اور دوسرا جنگ کے زمانے کا ہوتا ہے ۔ بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ ہم جنگ پر یقین نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ جنگ میں دونوں فریقوں کو نقصان پہنچتا ہے ۔ اس لئے ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ جنگ نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے مرکز میں واقع ہوا ہے ۔ انھوں نے ایرانی بحریہ کےتمام دفاعی اورجنگی وسائل اور جنگی جہازوں کو بحری جنگ کے پیشرفتہ ترین وسائل میں شمار کیا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی بحریہ نے سخت ترین اور ظالمانہ ترین پابندیوں کے باوجود خودکفالت حاصل کی ہے اور وہ اپنی ضرورت کے تمام وسائل اور پیشرفتہ جنگی بحری جہاز اور جنگی کشتیاں خود تیار کرتا ہے ۔