ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی مسقط کے لیے روانہ
Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی تہران سے عمان کے دارالحکومت مسقط کے لیے روانہ ہوگئے۔
سحرنیوز/ایران: اس سفر کے دوران سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری سلطنت عمان کے اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات اور تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی جائے گی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری عمان کے دارالحکومت مسقط میں اپنے قیام کے دوران عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور اس ملک کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسیدی سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok, whatsappchannel