راولپنڈی: روات انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری آگ 16 گھنٹے بعد قابو
Feb ۱۰, ۲۰۲۶ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
راولپنڈی: روات انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر 16 گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
سحرنیوز/پاکستان: مقامی ریسکیو حکام کے مطابق انڈسٹریل ایریا کی فیکٹری میں لگی آگ پر16گھنٹے بعد قابو پایا گیا، جس میں 20 فائر ٹینڈر استعمال ہوئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ شدید آگ کی وجہ سے عمارت گرنے کا خدشہ تھا۔
دوسری جانب فیکٹری میں آگ لگنے کی وجوہات ابھی سامنے نہیں آسکیں۔
ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ بروقت ٹیمیں بھیجنے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel