اسلامی ممالک کے سربراہان کو عید کی مبارکباد
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i328966-اسلامی_ممالک_کے_سربراہان_کو_عید_کی_مبارکباد
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۵, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۰ Asia/Tehran
  • اسلامی ممالک کے سربراہان کو عید کی مبارکباد

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عید سعید فطر کی مناسبت سے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں اسلامی ممالک کے سربراہان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر مملکت حسن روحانی نے اپنے پیغامات میں رمضان المبارک کے مہینے میں الہی احکام پر عمل کے ذریعہ باطنی پاکیزگی کے حصول کو انسانی کمال کے لئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عید سعید فطر ہمیں اتحاد، یکجہتی، ہمدردی، اخوت، برادری، تشدد اور دہشت گردی سے دوری کا درس دیتی ہے۔

 صدر حسن روحانی نے اپنے پیغام کے اختتام میں دنیا کے تمام مسلمانوں کی سعادت اور سربلندی کے لئے دعا کی۔