بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا دورہ روس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i331227-بین_الاقوامی_امور_میں_رہبر_انقلاب_اسلامی_کے_مشیر_کا_دورہ_روس
بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ روس کے دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا دورہ روس

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ روس کے دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔

بین الاقوامی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے ماسکو پہنچنے پر ایک بیان میں ایران اور روس کے اسٹریٹیجک اور غیرمعمولی اہمیت کے حامل تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران دونوں ملکوں کے دو طرفہ، علاقائی و عالمی تعلقات کافی فروغ پائے ہیں۔انھوں نے شام میں دہشت گردی اور اس کے حامیوں کے مقابلے میں ایران و روس کی سربراہی میں مزاحمتی محاذ  کے تعاون کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسٹریٹیجک اور طویل مدت تعلقات ہی اس قسم کے تعاون کے مصداق ہیں۔ڈاکٹر ولایتی، اپنے اس دورے میں دنیا کے موجودہ حساس حالات میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے نام رہبر انقلاب اسلامی اور صدر مملکت کے پیغامات ساتھ لے کر گئے ہیں۔وہ اپنے اس دورے میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن سمیت اس ملک کے مختلف اعلی حکام سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔