Sep ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • یورپی یونین جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اقدامات  کرے

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ یورپ کی جانب سے ایران جوہری معاہدے کے وعدوں کوعملی جامہ پہنانا ضروری ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے بدھ کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 73 ویں اجلاس کے موقع پر بلجیم کے وزیراعظم شارل میشل سے ہونے والی ملاقات میں یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے کیے گئے وعدوں پر عمل درآمد کرے۔

اس موقع پر انہوں نے یورپی یونین سے ایران جوہری معاہدے کے تحفظ کے لئے اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کیا.

صدر مملکت نے اس ملاقات میں، تہران اور برسلز کے بڑھتے ہوئے تعلقات میں ایران جوہری معاہدے کے اہم کردار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس موقع پر بلجیم کےوزیراعظم نے بھی کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ہمارا عزم راسخ ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بلجیم کثیرالجہتی تعلقات کا حامی ہے اس لئے ایران جوہری معادے کے تحفظ کے لئے کسی بھی کوششں سے دریغ نہیں کریں گے اوراس معاہدے کے تحفظ کے لئے پرامید ہیں۔

بلجیم کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ یورپ ایران میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں اپنی کمپنیوں کو اطمینان دینے کے لئے ایک متبادل ادائیگی کا نظام قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

 

ٹیگس