ایران میں سامراج مخالف ریلیاں
Nov ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
ایران میں سامراج مخالف ریلیاں نکالی گئیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں میں عالمی سامراج سے مقابلے کے قومی دن کی مناسبت عظیم الشان ریلیاں نکالی گئیں اور امریکہ مردہ باد کے نعروں سے ایرانی فضائیں گونج اٹھیں۔
تہران کی مرکزی ریلی سابق امریکی سفارتخانہ ( جاسوسی کے اڈے ) پرمنعقد ہوئی جہاں ھیھات منا الذلہ اور امریکہ مردہ باد کےفلک شگاف نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
ایران میں ہر سال 13 آبان مطابق 4 نومبر عالمی سامراج سے مقابلے کے دن کے عنوان سے منعقد کیا جاتا ہے۔
ٹیگس