هیهات منا الذله کے نعروں سے گونج اٹھا ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i337999-هیهات_منا_الذله_کے_نعروں_سے_گونج_اٹھا_ایران
13 آبان بمطابق 4 نومبر انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کیا تھا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۴, ۲۰۱۸ ۰۹:۳۵ Asia/Tehran

13 آبان بمطابق 4 نومبر انیس سو اناسی میں ایرانی طلباء نے، ایران کے اسلامی انقلاب کے خلاف امریکہ کی مختلف سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تہران میں امریکہ کے سفارت خانے ( جاسوسی کے اڈے)  پرقبضہ کیا تھا۔

ایران کے عوام ہر سال اسی مناسبت سے اس دن کو عالمی سامراج  سے مقابلے کے قومی دن  کے طور پر مناتے ہیں اور ہرسال سامراج کے خلاف اپنے اتحاد و یکجہتی اور قومی اقتدار کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامراج مخالف فلک شگاف نعرے لگاتے ہیں۔

 ایرانی طلباء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اسی طرح عالمی سامراج سے نفرت و بیزاری کے اظہار کیلئے آج ایرانی عوام خاص طور سے طلباء و طالبات یوم اللہ کے موقع پر بڑی بڑی ریلیاں نکال کر ایک بار پھر بانی انقلاب اسلامی، شہداء اور اپنے اصولی موقف سے تجدید عہد کرنے کے ساتھ ساتھ امریکہ سے نفرت و بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔