پابندیوں کا مرحلہ بھی جلد پار ہو جائے گا، جنرل حاتمی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i338916-پابندیوں_کا_مرحلہ_بھی_جلد_پار_ہو_جائے_گا_جنرل_حاتمی
ایران کے وزیر دفاع نے ایران کی صورت حال کو پابندیوں سے قبل کی صورت حال سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم پابندیوں کا یہ مرحلہ بھی ماضی سے زیادہ بہتر طریقے سے تیزی کے ساتھ عبور کر لے گی۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۸ ۱۶:۲۴ Asia/Tehran
  • پابندیوں کا مرحلہ بھی جلد پار ہو جائے گا، جنرل حاتمی

ایران کے وزیر دفاع نے ایران کی صورت حال کو پابندیوں سے قبل کی صورت حال سے بہتر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم پابندیوں کا یہ مرحلہ بھی ماضی سے زیادہ بہتر طریقے سے تیزی کے ساتھ عبور کر لے گی۔

انھوں نے منگل کو تہران مین اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران کی صورت حال پابندیوں سے قبل کی صورت حال سے کہیں زیادہ بہتر ہے، کہا کہ امریکہ دنیا کے مختلف ملکوں کو ایران کے خلاف متحد کرنا چاہتا تھا مگر وہ اپنے مقصد میں ناکام ہو گیا۔

ایران کے وزیر دفاع جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ پوری دنیا دیکھ رہی ہے کہ امریکہ عالمی سطح پر تنہا پڑ گیا ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر جس طرح سے امریکی صدر ٹرمپ نے سلامتی کونسل میں ایران کی مذمت کرنے کی کوشش کی دنیا نے یہ بھی دیکھ لیا کہ کس طرح سے خود ٹرمپ کا مذاق بنا۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنے ملکی دانشوروں اور مقامی توانائی کی بنیاد پر ترقی و پیشرفت کی منازل طے کر رہا ہے۔