ایران کے نائب وزیر دفاع کا پاکستان کی دفاعی نمائش کا معائنہ
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i339446-ایران_کے_نائب_وزیر_دفاع_کا_پاکستان_کی_دفاعی_نمائش_کا_معائنہ
ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیر محمود شیخ حسنی نے اپنے دورہ پاکستان میں جمعرات کو کراچی کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے نائب وزیر دفاع کا پاکستان کی دفاعی نمائش کا معائنہ

ایران کی مسلح افواج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر بریگیڈیر محمود شیخ حسنی نے اپنے دورہ پاکستان میں جمعرات کو کراچی کی دفاعی نمائش کا معائنہ کیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں پاکستان کی دفاعی نمائش میں انھوں نے اس نمائش میں پیش کئے جانے والے پیشرفتہ ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کا معائنہ کیا۔

باون ملکوں کی پانچ سو بائیس اسلحہ ساز کمپنیوں کی شرکت سے کراچی میں دسویں بین الاقوامی دفاعی نمائش منگل کے روز شروع ہوئی ہے جس کی افتتاحی تقریب سے پاکستان کے صدر عارف علوی نے خطاب کیا۔

اس سے قبل ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دعوت ایک سطحی دفاعی و فوجی وفد کے ہمراہ اپنے دورہ پاکستان میں اس نمائش میں شرکت کی تھی