چابہار میں دہشتگردانہ حملہ 2 افراد شہید اور متعدد زخمی + تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i339836-چابہار_میں_دہشتگردانہ_حملہ_2_افراد_شہید_اور_متعدد_زخمی_تصاویر
اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی شہر چابہار میں آج جمعرات کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں متعددافراد زخمی ہوئے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Dec ۰۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے ساحلی شہر چابہار میں آج جمعرات کے روز ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں متعددافراد زخمی ہوئے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، دہشتگردوں نے پولیس کے مرکز کو خودکش حملے کا نشانہ بنایا ہے اور اس کے ساتھ جائے وقوعہ پر فائرنگ کی آواز بھی سنی گئی ہے

دریں اثنا سیستان و بلوچستان صوبے کے نائب گورنر برائے سیکورٹی امورمحمد ہادی مرعشی نے چابہار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کے حملے کی تصدیق کی ہے جبکہ کمشنر چابہاررحم دل بامری کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے پولیس کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ اس واقعے میں 2 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ قریب کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔