ایران اور افغانستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کی ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i341072-ایران_اور_افغانستان_کے_اعلی_سیکورٹی_عہدیداروں_کی_ملاقات
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ایران اور افغانستان کے سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کی ملاقات

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ایران اور افغانستان کے سیکورٹی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

کابل میں اپنے افغان ہم منصب حمداللہ محب کے ساتھ ملاقات میں ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن و سلامتی کی خاطر ایران اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے افغانستان میں امریکہ اور خطے کے بعض جابر ممالک کی جانب سے داعشی دہشتگردوں کی حمایت اور ان کے باعث اٹھنے والے خطرات کو روکنے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
علی شمخانی کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان کے درمیان مشترکہ سرحدوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے سرحدی چوکیوں میں اضافے اور انھیں مضبوط بنائے جانے کی ضرورت ہے۔
اس ملاقات میں افغان مشیر برائے قومی سلامتی حمد اللہ محب نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف افغان قوم اور حکومت کا عزم مضبوط ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے خطے کی سلامتی کے لئے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے اور یقینا سیکورٹی مسائل کے حل کے لئے دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑی اہمیت حاصل ہے۔