ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستان
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i341788-ایران_کے_وزیر_خارجہ_کا_دورہ_ہندوستان
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ہندوستان روانہ ہوں گے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۷, ۲۰۱۹ ۰۷:۰۴ Asia/Tehran
  • ایران کے وزیر خارجہ کا دورہ ہندوستان

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ہندوستان روانہ ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف آج ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان روانہ ہوں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  بہرام قاسمی نے کہا کہ ایرانی  وزیر خارجہ ایک اعلی سطحی سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ہندوستان روانہ ہوں گے۔

 انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ دونوں ملکوں کے مشترکہ تجارتی فورم میں حصہ لینے سمیت، Raisina ڈائیلاگ کے سالانہ بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کریں گے اور دو طرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر ہندوستان کے اعلی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔