ایران اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے: ایٹمی توانائی ایجنسی
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i344597-ایران_اپنے_وعدوں_پر_عمل_کر_رہا_ہے_ایٹمی_توانائی_ایجنسی
جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی ایک اور رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۳, ۲۰۱۹ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • ایران اپنے وعدوں پر عمل کر رہا ہے: ایٹمی توانائی ایجنسی

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی نے اپنی ایک اور رپورٹ میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عمل کر رہا ہے۔

عالمی جوہری ادارے نے اپنی 14ویں رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی شفاف کارکردگی کی تصدیق کی ہے۔

 بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے کہا کہ آئی اے ای اے کی 14ویں رپورٹ کے مطابق، ایران، 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے کے تحت اپنے وعدوں پر کاربند ہے۔اس رپورٹ نے تیرہ پچھلی رپورٹوں کی طرح جوہری پروگرام میں عدم انحراف کی تصدیق کی ہے۔

غریب آبادی نے  عالمی ایٹمی ادارے کے غیر جانبدارانہ رویے پر زوردیتے ہوئے کہا دشمنوں کی سازشوں کے باوجود ایران اور ایٹمی ایجنسی کے درمیان تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔